وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت اپنی چھت اپنا گھر پروگرام بارے اہم اجلاس،نور الامین مینگل کی بریفنگ

وزیر اعلیٰ پنجاب نے خوابوں کو بنایا حقیقت۔۔وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت اپنی چھت اپنا گھر پروگرام بارے اہم اجلاس ہوا،سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ نور الامین مینگل نے پروگرام بارے تفصیلی بریفنگ دی،ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان، صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود، اخوت اور الائیڈ محکموں کے نمائندگان شریک تھے،پنجاب بھر میں گھروں کی تعمیر کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے بتایا کہ درخواست گزاروں کی تعداد 6 لاکھ 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 4 ہزار کے قریب گھروں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے،سال 2025 میں 1 لاکھ گھروں کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا، اجلاس میں اخوت سمیت دیگر ایم ایف آئیز کو دفاتر و عملہ بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے، وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا کہ درخواست گزاروں کی آسانی کیلئے گلی، محلہ،تحصیل اور ضلعی سطح پر آگاہی و آسانی فراہم کی جائے گی، 6 لاکھ افراد کی درخواستوں کی سکریننگ کا عمل تیز کیا جائے تاکہ لوگ اپلائی کریں اور فوری گھر بنائیں، بلال یاسین نے واضح کیا کہ گھروں کی تعمیر کیلئے غریب اور مستحق افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button