وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں صوبے میں منشیات کے بڑھتے ہوئے مسئلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں۔وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ منشیات کے سپلائرز اور مینوفیکچررز کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے۔منشیات کی لعنت جامعات تک پہنچ چکی ہے، مزید غفلت کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ نوجوان نسل کو اس زہر سے بچانے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ منشیات کا مکمل خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔ منشیات کی تیاری، ترسیل اور فروخت کے خلاف کارروائی کے لیے مربوط حکمت عملی تشکیل دی جائے۔وزیر اعلیٰ نے مشترکہ ٹیم کی تشکیل کی ہدایت دی اور احکامات دیئے کہ تمام متعلقہ محکموں اور اداروں پر مشتمل مشترکہ کارروائی ٹیم تشکیل دی جائے۔ سلیپر سیلز کے خلاف کارروائی اپنی جگہ، مگر اصل ہدف بڑے سپلائرز اور ڈیلرز ہونے چاہئیں۔صوبے میں منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ کارروائیاں محض دکھاوے کی نہیں بلکہ نتیجہ خیز ہونی چاہئیں۔وزیر اعلیٰ نے تنبیہ کی کہ خواہ مخواہ کسی کو تنگ نہ کیا جائے، حقیقی بنیادوں پر کارروائی کی جائے، حکومت مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ضبط شدہ منشیات کو فوری طور پر تلف کرنا لازمی قرار دیا گیا۔ یہ منشیات کسی صورت دوبارہ مارکیٹ میں نہیں آنی چاہئیں۔ایکسائز فورس کو مستحکم بنانے کے لیے 55 کروڑ روپے لاگت کے مجوزہ پلان کی منظوری دی گئی۔ پلان میں آپریشنل استحکام، آئی ٹی آلات کی خریداری، جدید تربیتی پروگرامز اور فورس کی مجموعی بہتری شامل ہے۔وزیراعلٰی نے سرکاری گاڑیوں کی واپسی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غیر مجاز اور ریٹائرڈ افسران کے پاس موجود سرکاری گاڑیوں کی واپسی کے لیے پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ پالیسی پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم بھی دیا گیا۔
Read Next
14 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا بجٹ 2026-27 میں محکمہ بلدیات کابجٹ 56 ارب سے بڑھا کر 90 ارب کر دیا گیا،کم از کم اجرت 45 ہزار مقرر
19 گھنٹے ago
سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لئے صرف سات فیصد مختص کرنا غریب ملازمین ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
2 دن ago
خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل پولیسنگ کے نئے دور کا آغاز!
2 دن ago
ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبرپختونخوا کے اجلاس میں 26 ارب روپے سے زائد مالیت کے 8 منصوبوں کی منظوری
3 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی صورتحال پر اہم اجلاس
Related Articles
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا نےبلدیاتی اداروں کے اڈہ جات کا کنٹرول لوکل ایریا اتھارٹیز کے حوالہ کرنے کے حکومتی فیصلہ کو غیر دانشمندانہ قرار دے دیا
3 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے وفد کی سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی کی قیادت میں لوکل کونسل بورڈ کے سیکریٹری وحید الرحمان سےملاقات
4 دن ago
حاجی ہارون صفت فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی جانب سے مبارکباد
5 دن ago

