*ایل ڈی اے، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ٹولنٹن مارکیٹ کے آپریشنل و سلاٹرنگ امور کو بہتر کیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹولنٹن مارکیٹ میں سلاٹرنگ و آپریشنل امور بارے ٹھوس میکانزم بنانے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ٹولنٹن مارکیٹ سے منسلک نالے کے اوپر سلاٹر ہاؤس کے مجوزہ ڈیزائن کا بھی جائزہ لیا گیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور نیسپاک ٹیم نے مجوزہ ڈیزائن بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مجوزہ ڈیزائن میں فیروز پور روڈ سے جیل روڈ تک نالے کے رائٹ آف ویے کو بہتر بنایا جائے گا۔ٹولنٹن مارکیٹ سے میٹ کی سلاٹرنگ مجوزہ سلاٹر ہاوس میں منتقل کی جائے گی۔ٹولنٹن مارکیٹ میں میٹ کی صرف فروخت کی اجازت ہو گی، سلاٹرنگ نہیں ہو گی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ٹولنٹن مارکیٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔ ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن تکمیل کے قریب ہے، فنشنگ جلد مکمل ہو گی۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں آنے والی مرغیوں کی انسپکشن اور سلاٹرنگ کے لیے ایس او پیز کا نفاذانتہائی ضروری ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی آپریشن ٹیمیں ٹولنٹن مارکیٹ میں میٹ کی خرید وفروخت کی روزانہ چیکنگ کر رہی ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ٹولنٹن مارکیٹ کے آپریشنل و سلاٹرنگ امور کو بہتر کیا جائے گا۔ ٹولنٹن مارکیٹ کی مارکیٹ کمیٹی میں مقامی تاجروں سمیت تمام متعلقہ اداروں کو شامل کر رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button