سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر صفائی ٹیمیں شہر کی ہر گلی،محلے اور بازار کو چمکانے کے لیے متحرک ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت لاہور کے تمام9 ٹاؤنز میں مرحلہ وار خصوصی صفائی ایکٹیویٹیز کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں راوی ٹاؤن سمیت شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے۔سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ راوی ٹاؤن میں خصوصی صفائی آپریشن پر تعینات ایل ڈبلیو ایم سی کے900 سے زائد ورکرز، 130 سے زائد آپریشنل گاڑیوں کی مدد سے اوپن پلاٹس اور 20 سے زائد ہاٹ سپاٹ ایریاز کی کلیئرنس مکمل کی گئی جبکہ بھاٹی عارضی کولیکشن پوائنٹ کو روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی کے لیے بتی چوک، آزادی فلائی اوور، بادامی باغ، فورٹ روڈ، فوڈ سٹریٹ،بادامی باغ لاری اڈا اور سبزی منڈی کے اطراف خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں جبکہ اعظم کلاتھ مارکیٹ، موتی بازار، شاہ عالم مارکیٹ، اردو بازار میں بھی صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف بنانے میں ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں۔ کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Read Next
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا تحصیل کینٹ،صدر،واہگہ اور شالیمار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن دو مسمار،تین سربمہر
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا بیدیاں روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن،تین ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن تین مسمار، 3 سربمہر
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ پر پارکنگ اسٹینڈز مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن،درجنوں سیل،بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور مقدمات درج
Related Articles
ایم سی ایل شعبہ ریگولیشن کا پاکستان منٹ،غازی آباد،سکھ نہر،جی ٹی روڈ،محمود بوٹی،کوٹلی پیر عبدالرحمان تجاوزات کے خلاف آپریشن
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،تین سربمہر
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا مصطفٰی ٹاؤن میں جھگیوں اور مویشیوں کے خلاف کامیاب آپریشن،جوڑے پل،برکی روڈ، ہربنس پورہ تجاوزات کا صفایا
6 دن ago


