ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے کے افسران و عملے کوصحت سے متعلق آگاہی کے لیے خصوصی سیشن کااہتمام کیاگیا۔فاطمہ میموریل ہسپتال کے ڈاکٹر محمد عثمان ریاض نے ایل ڈی اے ملازمین کواپنی صحت بہتر بنانے کے لیے آگہی لیکچر دیا۔ ڈاکٹر عثمان ریاض نے ملازمین کو کرسی پربیٹھنے کے لیے درست پوزیشن کے متعلق آگاہی دی۔ڈاکٹر عثمان ریاض نے آگہی لیکچر میں بتایا کہ دفاتر میں زیادہ دیرتک بیٹھنے والے ملازمین میں کمراورگردن کے مسائل زیادہ پیدا ہوتے ہیں،95فیصدافراد میں زیادہ بیٹھنے کی وجہ سے کمراورگردن کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔فزیوتھراپی کے ذریعے کمراورگردن کے دردسے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنا مجموعی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔کمراورگردن دردکے مسائل پیدا ہوں تو فوری طور پر سرجری کی طرف نہیں جاناچاہیے۔سیشن میں ملازمین کواپنی صحت بہتر بنانے کے لیے مختلف ایکسرسائززکے متعلق بھی بتایاگیا۔سیشن میں ڈاکٹر عثمان ریاض نے عملے کے مختلف سوالوں کے جوابات دئیے۔سیشن میں چیف ٹاؤن پلانر ون اظہرعلی،ڈائریکٹر سی اینڈ آئی کلیم یوسف، ڈائریکٹر سپورٹس خرم یعقوب ودیگرافسران و عملے نے شرکت کی۔
Read Next
22 گھنٹے ago
جناح مارکیٹ ٹاؤن شپ میں ترقیاتی کام مکمل، نیلامی 10دسمبر کو ہو گی،ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ
22 گھنٹے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ریلوے اسٹیشن اور اطراف کے علاقوں کا دورہ،بریفنگ
3 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایل ڈی اے سٹی کا دورہ*
4 دن ago
*ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن کے اطراف سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ اور ری ماڈلنگ کی تھری ڈی ویڈیو جاری کر دی*
4 دن ago
*غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ متحرک،مختلف سکیموں میں 54املاک سربمہر*
Related Articles
ڈی جی ایل ڈی اے کاخورشید قصوری روڈ، حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ، منی مارکیٹ، اور مین بلیوارڈ گلبرگ کا دورہ
2 ہفتے ago
ایل ڈی اے کا14غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن،دفاتر، باؤنڈری وال، گیٹ، سڑکیں و دیگر سٹرکچر مسمار
2 ہفتے ago




