ایل ڈی اے اور ٹیپا ٹیموں کا داتا دربار کے سامنے آپریشن 16 کنال سرکاری اراضی پر بنی تجاوزات و دکانیں مسمار

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے داتا دربار کے سامنے علی الصبح سے جاری آپریشن کی سائٹ کا دورہ کیااورجاری آپریشن کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور ڈائریکٹر انفورسمنٹ ایل ڈی اے کیپٹن احمد فراز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ایل ڈی اے اور ٹیپا ٹیموں نے 16 کنال سرکاری اراضی پر بنی تجاوزات و دکانیں مسمار کر دیں۔بھاٹی چوک و داتا دربار ری ماڈلنگ منصوبے میں اس جگہ کو شامل کیا گیا ہے۔

منصوبے کے تحت داتا دربار اور بھاٹی چوک کے اطراف ری ماڈلنگ اور توسیع کی جائے گی۔آپریشن میں ایل ڈی اے اور ٹیپا انفورسمنٹ سکواڈ نے 16 کنال پر بنے متعدد سٹرکچرز مسمار کر دیئے۔ٹیپا نے منصوبے پر گزشتہ ہفتے کاموں کا آغاز کیا تھا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے کلیئر کرائی گئی جگہ سے ملبہ فوری ہٹانے کی ہدایت کی اورپراجیکٹ ڈائریکٹر کو کلیئر کرائی گئی جگہ پر ملبہ ہٹانے کے بعد ترقیاتی کام جلدشروع کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایل ڈی اے، ٹیپا، اوقاف اور ضلعی انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button