ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹولنٹن مارکیٹ میں جاری فنشنگ ورک کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

ٹولنٹن مارکیٹ کے اندرونی کوریڈورز میں فنشنگ مکمل کر لیا ہے، بیک سائیڈ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹولنٹن مارکیٹ کی بیک سائیڈ پر ٹف ٹائلز اور دیگر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں منظور شدہ یونیفارم ڈیزائن کی سائینج جلد مکمل کی جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو فنشنگ ورک آئندہ چند روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ٹولنٹن مارکیٹ میں آئے گاہکوں و شہریوں نے مارکیٹ کی حالت بدلنے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی گندی ترین مارکیٹ کو بین الاقوامی معیار کی مارکیٹ میں بدلا گیا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ دکاندار انتظامیہ کے ساتھ مل کر صفائی اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی کا نظام بہترہوا ہے، دکانداروں کے تعاون سے مزید بہتری آئے گی۔






