کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور ڈویژن میں محرم کیلئے میونسپل انتظامات کے حوالے سے اہم رابطہ اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے محرم مجالس و جلوسوں کیلیے تمام اضلاع کے پلان کے مطابق اقدامات کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں تمام ڈی سی ز اور محکموں کے سربراہان نے محرم کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات و انتظامات بارے بریفنگ دی۔کمشنر لاہور نے ضلعی انتظامیہ و متعلقہ محکموں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیسکو و ایل ڈبلیو ایم سی و دیگر محکموں کی ٹیمیں 24 گھنٹے فیلڈ میں موجود رہیں، ریسکیو، ایمرجنسی سروسز اور انتظامی افسران کی ٹیمیں جلوسوں کے ہمراہ موجود ہونگی، کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈی سی آفس لاہور میں محرم مرکزی کنٹرول روم راونڈ دی کلاک کام کررہا ہے اور اضافی فیڈ سے بھی مانیٹرنگ ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت تمام اضلاع اپنی مرکزی مانیٹرنگ کو سیف سٹی فیڈ سے منسلک کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بارش کی پیش گوئی ہے واسا تمام ضروری وسائل دستیاب رکھےاور فوری ردعمل دینا ناگزیر ہوگا۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ تمام اضلاع نے محرم انتظامات پلان تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ترتیب دیئے ہیں، ضلعی امن کمیٹیاں متحرک ہیں علماء کا ہم آہنگی کیلئے کردار اہم ترین ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر حامد محمود ملہی، ایڈیشنل کمشنر عثمان غنی، ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید، ڈی سی قصور عمران علی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان، ڈپٹی سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی، ایم ڈی واسا غفران احمد، لاہور ریسکیو1122 انچارج محمد شاہد اور دیگر تمام الائیڈ محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ لاہور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے ڈی سی ز نے بزریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
Read Next
5 گھنٹے ago
*محفوظ بسنت و بلڈنگز سیفٹی اقدامات/کمشنر لاہور کی اہم ہدایات جاری*
2 دن ago
کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اہم اجلاس، ایف ڈی اے کے زیر اہتمام ترتیب دیئے گئے فیصل آباد ماسٹر پلان کے ڈرافٹ کا جائزہ
4 دن ago
ڈی سی لاہور محمد علی اعجاز کاضلع بھر کےصنعتی یونٹس کی انسپکشن کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم
4 دن ago
*کمشنر لاہورمریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس۔ عمارات سیفٹی سروے، بوائلرز، بیوٹیفکیشن و پارک بہتری کا جائزہ*
4 دن ago
*صوبہ بلوچستان کے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کا لاہور کا دورہ۔ کمشنر لاہور مریم خان نے اے سی ز کو خوش آمدید کہا*
Related Articles
ڈی سی آفس لاہور میں بسنت مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم،فری سیفٹی راڈز کی تقسیم جاری ہے،کمشنر لاہور مریم خان
1 ہفتہ ago
ضلع لاہور کی حدود میں محفوظ بسنت کے حوالے سے موٹرسائیکلز پر مفت سیفٹی راڈز لگانے کی مہم کا افتتاح
2 ہفتے ago




