ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا عطا بخش روڈ کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے عطا بخش روڈ کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے عطا بخش روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے عطا بخش روڈ پر سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت جاری کاموں بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اعظم چوک تا روئی نالہ سڑک پر اسفالٹ مکمل، شولڈرز پر کام جاری ہے۔عطاء بخش روڈ پر تجاوزات ختم کرکے سڑک کی توسیع کی گئی ہے۔ نالے کے ایک طرف فٹ پاتھ اور کرب سٹونز لگائے جا رہے ہیں۔عطا بخش روڈ پر پیدل کراسنگ کے دو درجن سے زائد برجز کو اپ گریڈ اور خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عطا بخش روڈ پر ترقیاتی کاموں سے علاقے کو ایک نئی شکل ملی ہے۔سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت ترقیاتی کاموں سے پیدل چلنے والوں کو سہولت ہو گی۔

جواب دیں

Back to top button