ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف کچی آبادیز بارے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز اکبر نکئی ایل ڈی اے کی کچی آبادیز کے امور بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں کچی آبادیز کے ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز نے کچی آبادیز میں اپنے وزٹس کی رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ایل ڈی اے اپنی کچی آبادیز میں ترقیاتی کام جلد شروع کرے گا۔ ایل ڈی اے کی کچی آبادیزمیں سٹریٹ لائٹ، پیچ ورک، پارک و دیگر سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق سسٹین ایبل گروتھ ماڈل کے تحت ان کچی آبادیز میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایڈیشنل ڈی جی کو ایل ڈی اے کی کچی آبادیز میں رہائشیوں کو درپیش مسائل کی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔رپورٹ کی روشنی میں مرحلہ وار ایل ڈی اے کی کچی آبادیز میں اقدامات کیے جائیں گے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی یو پی، ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز، چیف انجینئر ون، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر کچی آبادی، ڈائریکٹر ایل اے سی، ریونیو، ایونیوون اور ایل ڈی اے سٹی کے ڈائریکٹرز، پراجیکٹ ڈائریکٹر نے شرکت کی۔
Read Next
24 گھنٹے ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا داتا دربار توسیعی منصوبے اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ، چہلم حضرت امام حسین اور حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے عرس سے قبل ترقیاتی منصوبوں پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ*
5 دن ago
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاداتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ
5 دن ago
پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ سلطان باجوہ کا ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کادورہ،طاہر فاروق کی بریفنگ
1 ہفتہ ago
*ڈی جی ایل ڈی اے کی بھاٹی چوک اور سرکلر روڈ پر واسا کی ٹیموں کو بروقت نکاسی یقینی بنانے کے لیے دو شفٹوں میں ٹیمیں تعینات کرنے کی ہدایت*
1 ہفتہ ago
ڈی جی طاہر فاروق کا ایل ڈی اے سٹی کا دورہ،لینڈ ایکوزیشن کے لیے قائم ون ونڈو سیل کا جائزہ
Related Articles
وائس چیئرمین میاں مرغوب احمد کاڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ داتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ،اقرار حسین کی بریفنگ
1 ہفتہ ago
*ڈی جی ایل ڈی اے کاجاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، بارشوں کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایت*
2 ہفتے ago



