ضلع کونسل ٹنڈوالہیار کے چیئرمین میر غلام محمد عرف میر پپو ٹالپر انتقال کر گئے

ضلع کونسل ٹنڈوالہیار کے چیئرمین میر غلام محمد عرف میر پپو ٹالپر انتقال کر گئے۔وہ جگر کے مرض میں مبتلا تھے اور کراچی کےنجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ضلع بھر میں سوگ کی فضا تھی وہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بھی تھے۔جنھیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔صدر پاکستان آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت سماجی اور سیاسی رہنماؤں نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

جواب دیں

Back to top button