خیبرپختونخوا، 25جون کو بلدیاتی ملازمین و دیگر سرکاری ملازمین صوبائی اسمبلی کے سامنے تاریخی دھرنا دینگے،مرکزی صدر پاکستان ورکرز فیڈریشن شوکت علی انجم

پاکستان ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کے مرکزی صدر شوکت علی انجم نے اعلان کیا کہ 25جون کو بلدیاتی ملازمین و دیگر سرکاری ملازمین صوبائی اسمبلی کے سامنے تاریخی دھرنا دینگے۔تمام بلدیاتی ملازمین کوارڈینیشن کونسل اور اگیگا کے زیر اہتمام جلسہ پشاور میں بھرپور شرکت کرینگے ۔

اس بات کا اعلان شوکت علی انجم مرکزی صدر فیڈریشن نے یونائیٹیڈ میونسپل ورکرز یونین رجسٹرڈ ٹی ایم اے صوابی کے عہدیداران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ TMA صوابی افس میں اس اجلاس کی زیرصدارت بلال حسین صدر یونین نے کی منعقد ہوا۔ جبکہ اجلاس سے یونین جزل سیکرٹری نور محمد، حافظ اختر زیب ۔سمیع الرحمن عرف چئیرمین۔ اور دیگر نے خطاب کرتے ہو ملازمین کی جانب سے 25 جون کو صوبائ اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے میں ٹی ایم اے صوابی۔ ٹوپی اور تحصیل لاہور کے بلدیاتی ملازمین کی بھرپور شرکت کا اعلان کیا۔ PWF کے مرکزی صدر شوکت علی انجم نے اس امر پر افسوس اور غم وغصے کا اظہار کیا کہ ایک طرف صوبے کا وزیراعلی صوبے میں فنڈز کے حوالے سے بلند بانگ دعوے کررہے ہیں لیکن حقیقت یہ ھے کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین تنخواہوں و پنشن کے حصول کےلئے زلیل وخوار ہورہے ہیں اور اب بھی کئ بلدیاتی اداروں میں ملازمین ماہانہ تنخواہ و پنشن سے محروم ہیں جو انتہائی تشویشناک صورتحال ھے ۔ ٹی ایم یونین لیڈران نے لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے قائدین حاجی انور کمال خان۔ شوکت علی کیانی۔ محمد سلمان ہوتی۔ محبوب اللہ۔ محمد فاضل اور دیگر قائدین کے کال پر لبیک کہتے ہوئے 25 جون بدھ کو پشاور دھرنا میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا۔ شرکا اجلا س نے ایک متفقہ قرارداد داد کے ذریعے ال گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینشن کونسل خیبر پختونخوا کے بانی حاجی اسلم خان۔ چئیرمین حاجی انور کمال خان۔ صدر حاجی سراج الدین برکی۔ گوہر تاج۔شرافت اللہ یوسفزئ کو زبردست خراج تحسین پیش کی جنہوں نے ملازمین کے مفاد میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ آلائنس اگیگا کے ساتھ ملازم دشمن بجٹ اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے مشترکہ جدوجہد کا سنہری فیصلہ کیا۔ اجلاس میں مقررہن نے کوارڈینیشن کونسل قائدین سے مطالبہ کیا کہ ملازمین خو آئے روز درپیش مسائل کے مستقل حل کےلئے کوارڈینیشن کونسل اور اگیگا کے اس اتحاد کو تما اضلاع کی سطح پر وسعت دے کر ازسر نو منظم کیا جائے مقررین نے جائز حقوق خصوصا تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرنے کےلئے پشاور دھرنا کو کامیاب کریں تاکہ صوبائ حکومت مجبور ہوکر وفاقی کے طرز پر صوبائ ملازمین کے تنخواہوں میں اضافہ کرنے اور 30 فیصد DRA الاونس کی ادائیگی کرنے پر مجبور ہوجائے

جواب دیں

Back to top button