صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین اور چئرمین علماء اتحاد کونسل پاکستان علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اتحاد بین المسلمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں کمشنر لاہور زید بن مقصود، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر فیصل کامران، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید اور لاہور سمیت پوری لاہور ڈویژن اضلاع کے جید علماء اکرام، آئمہ عظام، امن کمیٹیوں کے اراکین اور ضلعی انتظامیہ کی افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم کے تقدس کے احترام اور بین المسالک ہم آہنگی فروغ کیلئے علماء و آئمہ کا کردار روز روشن کیطرح نمایاں ہے، ہمیں یکجہتی کی سوچ سے آگے بڑھنا ہے، انہوں نے کہا کہ افواہوں پر کان نہ دھریں، کسی بھی خبر کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ فوری تصدیق کریں، لاہور ڈویژن انتظامیہ نے محرم الحرام کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں اور بہترین ٹیم کام کررہی ہے۔چیئرمین علماء اتحاد کونسل پاکستان علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان دنیائے اسلام کی واحد ایٹمی طاقت ہے، پاکستان میں اتحاد و یکجہتی کی فضاء ہر سطح پر موجود ہے، انہوں نے کہا کہ بطور مسلمان اور پاکستانی ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے اسلام کی طاقت بننا ہے۔کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے کانفرنس کے شرکاء سے مخاطب ہو کر امن و یکجہتی کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مکاتب کے علماء کرام کا جذبہ امن لائق تحسین ہے، قیام ِ امن اور مذہبی رواداری کا فروغ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ محراب ومنبر سے دیا جانے والا باہمی احترام کا پیغام ہی انتظامیہ کا مقصد ہے، اپنی صفوں میں نفاق سے بچاو کیلئے کسی بھی خبر یا اطلاع کی انتظامیہ سے تصدیق کریں اور افواہوں کی بیخ کنی کریں، انہوں نے کہا ہے جلوسوں کے روٹس و مجالس کے مقامات پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔پولیس انتظامیہ کی جانب سے سی۔سی۔پی۔او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل نے محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے کہا کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کیلئے بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی، لاہور پولیس و انتظامیہ محرم الحرام میں قیام ِامن کے لئے پر عزم ہے، سکیورٹی کیلئے تمام پلانز کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ انہوں نے علماء کرام و آئمہ عظام سے مخاطب ہو کر کہا کہ منبر و محراب سے پیغام دیں کہ محرم الحرام کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے، خاص طور پر ساؤنڈایکٹ، مجالس و جلوسوں کے اوقات کار اور روٹ کی پابندی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، پولیس انتظامیہ مہتممین اور منتظمین محرم مجالس و جلوسوں کیلئے رابطہ میں ہے۔علما کرام و آئمہ عظام اور امن کمیٹیوں کے اراکین نے محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ علماء و آئمہ اتحاد بین المسلمیں کے علمبردار ہیں کسی فتنہ کو سر نہیں اٹھانے دیں گے۔
Read Next
22 گھنٹے ago
*دوتا چاراگست عرس داتا صاحب تقریبات ہونگی۔لاکھوں عقیدتمند شریک ہونگے۔کمشنر لاہور نعمان یوسف*
23 گھنٹے ago
*لاہور،983واں حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش/انتظامات/کمشنر لاہور نعمان یوسف کا دورہ۔*
3 دن ago
کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا ڈی سی اور ڈی پی او شیخوپورہ کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
4 دن ago
لاہورڈویژن میں 709 افراد کو انخلاء کرکے محفوظ مقام/فلڈ ریلیف کیمپ منتقل کیا گیا،کمشنر نعمان یوسف
4 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کاہائی سکول مریدکے میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ
Related Articles
کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسین اور عرس داتا گنج بخش انتظامات کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس
5 دن ago
ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کاچہلم امام حسین علیہ السلام کے روٹ اور داتا دربار کے ایریا کا دورہ
5 دن ago
*کمشنر لاہورنعمان یوسف کا مزنگ، قرطبہ، جیل روڈ، فیصل چوک، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی کا دورہ*
1 ہفتہ ago


