کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا لاہور میں محرم الحرام کے مرکزی جلوس روٹ کا دورہ

‏*وزیر صحت و چیئرمین خواجہ سلمان رفیق اور صوبائی وزیر بلال یاسین نے انتظامات کا جائزہ لیا*

‏*کابینہ کمیٹی نے مرکزی جلوس کے روٹ، نثار حویلی اور کربلا گامے شاہ کا دورہ کیا*

‏سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، کمشنر لاہور زید بن مقصود ڈپٹی کمشنر اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور بھی ہمراہ تھے ۔

‏ڈویژن امن کمیٹی ارکان اور علماء و مشائخ بھی کابینہ کمیٹی کے ہمراہ۔علمائے کرام منبروں سے اتحاد بین المسلمین کا درس دے رہے ہیں، ممبران امن کمیٹی

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا لاہور میں محرم الحرام سکیورٹی بارے اہم  اجلاس بھی منعقد ہوا۔وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کی صدارت کی،صوبائی وزراء بلال یاسین کی بھی شرکت کی۔‏کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے محرم الحرام کے حوالے سے لاہور ڈویژن میں حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا‏کمشنر لاہور ذید بن مقصود اور آر پی او شیخوپورہ اور متعلقہ حکام نے بریفنگ دی‏*ڈویژن امن کمیٹی اور علماء و مشائخ نے خاص طور پر اجلاس میں شرکت کی*

‏*لاہور ڈویژن میں تمام 5235 مجالس اور 927 جلوسوں  کے حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں

جواب دیں

Back to top button