محکمہ سروسز نے گریڈ 17 کے 5 افسران کی خدمات کمشنر لاہور کے سپرد کر دیں نوٹیفکیشن جاری

پنجاب بیوروکریسی میں مزید تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے گئےہیں۔ محکمہ سروسز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 کے 5 افسران کی خدمات کمشنر لاہور کے سپرد کر دی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ سٹی عبدالواسط صدیقی کی خدمات کمشنر لاہور کے سپرد کی گئی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر شرق پور فاطمہ ارشد ، وزیراعلٰی آفس سے خواجہ محمد عمیر محمود ،اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ محمد سلیم اورسیکشن آفیسر ویلفیئر ونگ محکمہ سروسز عادل عمر کی خدمات کمشنر لاہور کے سپرد کی گئی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button