ورلڈ فاریسٹ ڈے تقریب کی تیاریاں کے حوالے سے ڈی سی لاہور ازخود فیلڈ میں متحرک ہے. انہوں نے دریائے راوی کے اطراف میں شجرکاری مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر راوی طارق شبیر، واسا و ایل ڈبلیو ایم سی حکام بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے.

انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی حکام کو انتظامات بہترین انداز میں یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی. ڈی سی لاہور نے شجرکاری مہم تقریب کا اہتمام پروقار طریقے سے کرنے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ پودے لگانے سے ماحولیاتی آلودگی میں واضع کمی ہو گی، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہری بھی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ہر شہری اپنے حصے کا ایک پودا لازمی لگائے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شجرکاری مہم تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے.






