*نئی مچھلی منڈی ہرنائن پورہ کھلی جگہ پر ہے،ترسیل میں آسانی سے کاروبار میں اضافہ ہوگا،کمشنر لاہور زید بن مقصود*

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا کے ہمراہ نئی قائم شدہ مچھلی منڈی ہرنائن پورہ بند روڈ راوی کا دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور نے مچھلی منڈی ہرنائن پورہ میں انتظامات کے حوالے سے کمشنر لاہور کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ

پرانی مچھلی منڈی بھاٹی دروازہ کو حکومتی ہدایات کے مطابق ہرنائن پورہ میں منتقل کیا گیا ہے۔ اے سی سٹی رائے بابر نے مچھلی منڈی میں جاری تعمیراتی کاموں کے حوالے سے کمشنر لاہور کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرانی مچھلی منڈی بھاٹی دروازہ اردو بازار کے 80 فیصد آڑھتی یہاں منتقل ہوچکے ہیں کاروبار معمول کے مطابق شروع ہے، منتقلی کا عمل جاری ہے جلد پرانی مچھلی منڈی کے تمام آڑھتیے ہرنائن پورہ مچھلی منڈی میں منتقل ہو جائیں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور مچھلی منڈی کے تاجروں کی کاوشوں سے منتقلی کا عمل کافی حدتک مکمل ہوچکا ہے، نئی مچھلی منڈی ہرنائن پورہ کھلی جگہ پر ہے، ترسیل میں آسانی اور کاروبار میں اضافہ ہوگا۔ کمشنر لاہور نے مچھلی منڈی ہرنائن پورہ میں تعمیر شدہ آڑھت دکانوں کا جائزہ لیا اور آڑھتیوں سے ملاقات کی۔ آڑھتیوں نے منتقلی کے عمل میں مدد پر انتظامی کاوشوں کو سراہا۔ کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ آڑھتیوں کو تمام سہولیات فراہمی میں تعاون کا انتظامی عمل جاری رہے گا۔

جواب دیں

Back to top button