ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بھاٹی چوک انڈر پاس اور داتا دربار توسیعی منصوبے کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے دونوں منصوبوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بھاٹی چوک انڈر پاس پر ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔بھاٹی چوک انڈر پاس پر اسفالٹ کی دوسری لیئر ڈال لی گئی ہے۔بھاٹی چوک انڈر پاس کی والز اور بیرلز کی فنشنگ کا کام جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے انڈر پاس کا فنشنگ ورک اور انڈر پاس کے اطراف کی سروس روڈ پر بھی کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار توسیعی منصوبے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پیڈسٹرین انڈر پاس کی فنشنگ کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ٹیپا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پارکنگ ایریا اور ٹوائلٹ بلاک پر فنشنگ ورک تکمیل کے قریب ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پیازہ پر جاری ٹائل ورک اور گرینری کے کاموں کا معائنہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ترقیاتی منصوبوں کے دوران حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
Read Next
1 دن ago
وائس چیئرمین میاں مرغوب احمد کاڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ داتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ،اقرار حسین کی بریفنگ
2 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے کاجاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، بارشوں کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایت*
4 دن ago
*بھاٹی چوک انڈر پاس کی فنشنگ آخری مراحل میں ہے، انڈر پاس جلد کھولا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق*
4 دن ago
ایل ڈی اے نے ایم این اے طارق بشیر چیمہ کے خلاف ایف آئی آر کیلئے درخواست جمع کروا دی
1 ہفتہ ago
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد سے سرکلرروڈ تاجران کے وفدکی ملاقات
Related Articles
ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ زون ون غیر قانونی تعمیرات میں اول،اے ڈی کے خلاف کارروائی، ڈپٹی پر نوازشات
1 ہفتہ ago
فیروزپور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے وائس پریزیڈنٹ شفیق احمد بٹ کی قیادت میں وفد کی میاں مرغوب احمد سے ملاقات
2 ہفتے ago




