صوبہ خیبر پختونخوا میں ضلعی حکومتوں اور ٹی ایم ایز کو غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کا حکم دیا گیا ہے
محکمہ بلدیات کے پی کے کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواکے عوام الناس کے وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام میونسپل ، ضلعی انتظامیہ نے صوبائی حکومت کے ہدایات کی روشنی میں تمام غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کی نشاندہی اور بذریعہ میڈیا انکی تشہیر کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ہاوسنگ سکیم میں حصہ لینے یا پلاٹ خریدنے سے پہلے اپنے علاقے کے TMAاور ضلعی انتظامیہ سے ایسے سکیموں کے بارے میں معلومات ضرور حاصل کریں۔






