کے پی کے ،منتخب بلدیاتی سربراہان کا ٹی ایم اوز کی اے سی آر کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ،وزیر بلدیات ارشد ایوب خان کی صدارت اجلاس

صوبائی وزیر برائے بلدیات کے پی کے ارشد ایوب خان کی زیر صدارت تحصیل مئیرز کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں مقامی حکومتوں کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سکریٹری بلدیات داؤد خان بھی موجود تھے

۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے بلدیات ارشد ایوب خان اور سکریٹری بلدیات داؤد خان نے خیبر پختونخواہ کے تمام ٹی ایم اوز کے اہم اجلاس کی سربراہی کی ۔

اس موقع پہ صوبائی وزیر ارشد ایوب خان نے کہا کہ کسی کے سیاسی یا سرکاری دباؤ میں ائے بغیر اپنا کام کریں۔ ناجائز کام کوئی بھی بولے نہ مانا جائے چاہے میں ہی کیوں نہ کہوں ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کی گاڑیوں کے پٹرول کا احتساب ہونا چاہیے، صفائی کی گاڑیوں کے پٹرول کا غلط استعمال برداشت نہیں۔ جلد ہی ٹی ایم ایز کی ڈیجیٹلائزیشن کا کام مکمل ہوجائے گا جس کے بعد تمام ٹی ایم ایز کے پیسوں کا ریکارڈ رپورٹ کر کے رجسٹر کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر ارشد ایوب نے کہا کہ قانون کے مطابق کام کیا جائے ہم آپکو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ اچھا کام کیا جائے گا تو آپکو سپورٹ کیا جائے گا، جو بھی ناجائز پریشر آپ پہ ڈالے آپ انکار کرو اور ہمیں رپورٹ کرو۔آپکے اے سی آر کے رپورٹنگ آفیسر میں ترمیم کی جائے گی، تاکہ آپکو کو بلیک میل نہ کر سکے کوئی اور اسے آر پی او کے حوالے کیا جائے گا۔ٹی ایم اوز اگر اچھا کام کریں گے تو انکو مزید بااختیار بنائیں گے اگر کام نہیں کریں گے تو ان سے اختیار واپس لے لئے جائیں گے۔ ٹی ایم ایز نے ہر مشکل وقت میں بہترین کام کیا ہے۔میرٹ پہ کام کریں کسی کا غلط کام نہیں کرنا ۔

جواب دیں

Back to top button