کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ملازمین نے گزشتہ 2 ماہ میں جس لگن اور محنت سے کام کیا ہے ایسی محنت و لگن میں نے اپنی 20 سالہ سروس میں کسی ادارے اور شہر میں نہیں دیکھی، ان کی محنت کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیمی اتحاد و یونین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے دفتر میں ایم سی کیو ملازمین کے جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے بتایا کہ وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن اور گریجویٹی فنڈز کی منظوی دے دی ہے اور مستقبل میں ریٹائر ملازمین کو مسائل کا سامانہ نہیں کرنا پڑے گا، میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں نجکاری کے حوالے سے ملازمین کے خدشات اور تحفظات کو دور کرتے ہوئے محمد حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ نجکاری کے بعد کسی بھی ملازم کی نہ تو تنخواہ میں کمی کی جائے گی اور نہ ہی ملازمت سے ہٹایا جائے گا،
اس موقع پر ڈائیریکٹر فائر سروسز عبدالحق اچکزئی، ڈپٹی ڈائریکٹر لاء دلاور خان، پی ایس ٹو ایڈمنسٹریٹر محمد بلال، ایکسین سرور زہری، تنظیمی اتحاد کے صدر حاجی حضرت خان ، منظورلالا ، علی نواز رئیسانی ، حبیب الرحمن بازئی ، نصیب اللہ کاکڑ ودیگربھی موجود تھے۔






