کراچی میں کے ایم سی کی تمام پارکنگ سائٹس پر کل یکم جولائی 2025سے پارکنگ بالکل مفت ہوگی

مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن جاری کرکے پارکنگ فیس کا بوجھ شہریوں سے ہٹا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کے ایم سی کو 4 سے 5 کروڑ روپے کی

پارکنگ فیس کی ضرورت نہیں ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 106 مرکزی سڑکوں میں سے 46 پر پارکنگ فیس مکمل طور پر ختم کردی ہے، پارکنگ کے نام پر غیرقانونی پیسے لینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

جواب دیں

Back to top button