وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کے ہیلتھ فسیلیٹیز کی ڈیپ کلیننگ جائزہ کے حوالے سے ہسپتالوں کے دورے جاری ہیں۔ کمشنر لاہور نے ڈسٹرکٹ لیول ہسپتال میاں میر اور مریم نواز ہیلتھ کلینک بھنگالی برکی کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ہسپتالوں میں ڈیپ کلیننگ کے حوالے سے صفائی آپریشن کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور بھی ہمراہ موجود تھے۔ اے سی کینٹ اور سی ای او ہیلتھ نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے ایمرجنسی، او پی ڈی سمیت دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔کمشنر لاہور مریم خان نے ہسپتال و ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہسپتالوں کی ڈیپ کلیننگ کو چیک کیا جائیگا، ہیلتھ فسیلیٹیز کی روٹین صفائی ہسپتال و کلینک اوقات سے پہلے مکمل ہونی چاہئیے، ہر وارڈ و آپریشنل کمرے کے باہر ڈسٹ بن رکھیں، واش رومز صاف اور ان لاکڈ ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کینٹین، پارکنگ ایریا و دیگر فسیلیٹیز کی صفائی و ہائ جین پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، فلٹریشن پلانٹ مکمل فعال ہوں اور فلٹر چینج کی تاریخ بھی درج ہونی چاہئیے۔ کمشنر لاہور نے ہسپتال ادویات سٹور کو چیک کیا اور ادویات فراہمی و دستیابی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
ڈی سی لاہور کی ہدایت پر ریونیو عدالت کا انعقاد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے 26 کیسز کی سماعت کی
1 گھنٹہ ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کا نواز شریف سکول آف ایمیننس کا دورہ
5 گھنٹے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا سر گنگا رام ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ*
2 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔تین روزہ تقریبات انتظامات کا جائزہ لیا*
6 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی شیخوپورہ رانا عدیل تصور کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال شیخوپورہ کا دورہ.*
Related Articles
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا میو ہسپتال کا دورہ، آگ بجھانے والے آلات اور فائر ہائیڈرینٹس کی فعالیت کا جائزہ
6 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف وڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کا میو ہسپتال و چلڈرن ہسپتال کا دورہ*
1 ہفتہ ago



