پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ پنجاب کے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد عبداللہ خان سنبل ایڈیٹوریم پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ میں کیا گیا۔ چیرمین پی اینڈ ڈی بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان ، سیکرٹری ڈاکٹر آصف طفیل اور دیگر افسران پی اینڈ ڈی نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں
چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے ریٹائر ہونے والے افسران کو عزت اور وقار کے ساتھ سروس کی تکمیل پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔ آپ نے اپنی سروس کے دوران جس طرح محنت اور لگن سے کام کیا وہ نئے انیوالے افسران کے لئے ایک مثال ہے۔ اس موقع پر ریٹائرڈ ہونے والے افسران سینئر چیف ایجوکیشن محمد عابد رزاق اور سینئر چیف پی ایچ ای محمد رمضان سیال نے شاندار الوداعی پارٹی کا اہتمام کرنے پر چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ اور تمام افسران و اہلکاران کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں نے کہا کہ پی اینڈ ڈی بورڈ میں ان کا پورا دور یادگار اور ناقابل فراموش تھا، اور وہ پی اینڈ ڈی ٹیم سے ملنے والی محبت اور تعاون کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ تقریب کے اختتام پر چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے ریٹائرڈ افسران کو محکمے کی جانب سے تحائف اور گلدستے پیش کئے۔






