ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا تحصیل علامہ اقبال ٹاؤن کا دورہ، ناقص صفائی پر اظہارِ برہمی اور فوری احکامات

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں شہر میں صفائی، سیوریج اور انتظامی امور کی بہتری کے لیے مؤثر اقداماتجاری ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے حال ہی میں چیف آفیسر ایم سی ایل اور اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن کے ہمراہ تحصیل علامہ اقبال ٹاؤن کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران ڈی سی لاہور نے صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (LWMC) کو فوری طور پر مسلسل صفائی کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے تاکید کی کہ صفائی کے عمل کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائے اور گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات اور بصری آلودگی کے خاتمے کے لیے بھی فوری احکامات جاری کیے، اور ہدایت دی کہ تجاوزات ہٹانے کے بعد سخت مانیٹرنگ کی جائے تاکہ ان کا دوبارہ قیام نہ ہو اور شہر کو تجاوزات سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔ علاوہ ازیں، سید موسیٰ رضا نے کوڑے کو آگ لگانے کے واقعات پر سخت ایکشن لینے کا عندیہ دیا، جو کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے سیوریج کے مسائل کے فوری حل کو انتظامیہ کی اولین ترجیح قرار دیا اور متعلقہ حکام کو اس پر فوری کارروائی کا حکم دیا۔ ڈی سی لاہور نے جھگیوں اور مویشیوں کو رہائشی علاقوں سے ہٹانے کے بھی احکامات جاری کیے تاکہ شہریوں کو صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے یہ اقدامات جاری رہیں گے۔

جواب دیں

Back to top button