مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا جناح برج اور میوہ شاہ قبرستان روڈ کادورہ،میڈیا سے گفتگو

مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے جناح برج(آئی سی آئی) برج کادورہ کیا۔ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان، مئیر کراچی کے ترجمان برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی، ڈی جی انجنئیرنگ ورکس اظہر علی شاہ اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔میئرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے پل پر ہونے والی کارپیٹنگ اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اس موقع پر مزید کہا کہ کام معیاری نہ ہونے کی صورت میں بل ادائیگی نہ کی جائے اور ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔پہلے فیز میں 32 سڑکوں پلوں، انڈر پاسیسز کی تعمیر مرمت کے ساتھ ساتھ اسڑیٹ لائیٹس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔فوری طور پر دیگر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام بھی شروع کیا جارہا ہے۔میئرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا میوہ شاہ قبرستان سڑک کا دورہ بھی کیا۔مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے پیور ورک اور سڑک کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا،چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے وعدوں کو وفا کر رہے ہیں، بیرسٹر مرتضی وہاب مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ میوہ شاہ قبرستان سڑک کے تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد عوام کو آمدورفت میں سہولت میسر آئے گی۔کراچی کے انفراسٹرکچر کی بہتری ، اسڑیٹ لائیٹس اور کھلے مقامات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔تعمیراتی کاموں میں معیار کو یقینی بنا رہے ہیں۔کراچی کے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

جواب دیں

Back to top button