وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 10 محرم الحرام حضرت امام حسین اور ان کے عالی قدر رفقا کی عظیم شہادت کا دن ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ حق کے لئے جدوجہد کرنا کربلا کا ناقابل فراموش درس ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ دین اسلام کی سربلندی کیلئے امام حسین کا جہاد انسانی تاریخ کا سنہری باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا مظلوموں کا ساتھ دینے کا بھی سبق دیتا ہے۔ ذیشان رفیق نے ملک کے موجودہ حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ فرقہ واریت پاکستان کے لئے زہر قاتل ہے۔ آج کے دن ہمیں فرقہ واریت کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرنا چاہیئے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو بین العقائد ہم آہنگی کا گہوارہ بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ ہم سب کو مل کر امن دشمن عناصر کو شکست دینا ہوگی۔ صرف اسی صورت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار ہو سکتا ہے۔
Read Next
15 گھنٹے ago
*ایک سو مثالی دیہات میں بچوں کی سو فیصد برتھ رجسٹریشن یقینی بنانے کے لئے مہم کا آغاز*
15 گھنٹے ago
سیکرٹری بلدیات پنجاب زید بن مقصود کاتحصیل پھالیہ کا دورہ،پی ڈی پی کے منصوبوں کا جائزہ
2 دن ago
محکمہ بہبود آبادی کے 12 افسران اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری
3 دن ago
اقبال فرید ڈائریکٹر جنرل انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری
3 دن ago
محکمہ بلدیات پنجاب نے ایم او آر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی عمران علی کو او ایس ڈی بنا دیا،نوٹیفکیشن
Related Articles
پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی نیسپاک کنسلٹنٹ مقرر کرنے کی ہدایت
3 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،ممکنہ سموگ خطرات سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات پر غور
4 دن ago



