سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کا جرمن ادارہ جی آئی زیڈ، کے باہمی اشتراک سے یوحنا آباد، فیروز پور روڈ خواتین کھلی کچہری کا انعقاد

سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے جرمن ادارہ جی آئی زیڈ، کے باہمی اشتراک سے یوحنا آباد، فیروز پور روڈ لاہور میں خواتین کھلی کچہری کا انعقاد کیا- جس میں یوحنا آباد اور اس کے مختلف محلوں سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمیشنر ہیڈ کوارٹر محترمہ انعم علی خان، ڈپٹی چیف آفیسر نشتر ٹاؤن، محترمہ حنا فیاض اور لاہور ویسٹ مینیجمینٹ کمپنی کی ٹیم مینیجر ، مریم کیانی نے خصوصی شرکت کی -علاقہ کی رہائشی خواتین نے بلدیاتی مسائل کی نشاندھی کی اور ان مسائل کو حل کروانے کی درخواست کی- معزز مہمانوں نے کھلی کچہری میں شریک خواتین کے مسائل سنے اور متلقہ آفیسرکوہدایات جاری کیں۔شرکاء خواتین کھلی کچہری نے صاف پانی کی عدم دستیابی،نکاسی آب، کوڑا کرکٹ کا نہ اٹھایا جانا اور گلی محلوں کی صفائی و ستھرائی کا نہ ہونا، پیدائش، اموات، نکاح اورطلاق کی رجسٹریشن جیسے مسائل بیان کئے- اسسٹنٹ کمشنر نے خواتین کو میونسپل مسائل کےلئے متحرک کرنے کے اقدام کو سراہا اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

افشاں نازلی نے کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرگرمی سرکاری اداروں اور شہریوں کے مابین اعتماد سازی کی عملی کوشش ہے انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو بلدیاتی مسائل کی نشاندہی کےلئے ترغیب دینا ہے ۔

کھلی کچہری کے اختتام پر خواتین کو میونسپل کمیٹی میں قائم خواتین سہولت مرکز کے بارے میں بریف کیا گیا

جواب دیں

Back to top button