پنجاب کے 229 بلدیاتی اداروں کو رواں مالی سال کےآخری پی ایف سی شیئر 2ارب 95 کروڑ روپے کا اجراء

لاہور(بلدیات ٹائمز رپورٹ)پنجاب کے 229 بلدیاتی اداروں کو رواں مالی سال کا آخری پی ایف سی شیئر جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ خزانہ پنجاب نے2 ارب 95 کروڑ 87 لاکھ روپے کا ماہانہ کرنٹ پی ایف سی شیئر جاری کیا ہے ۔یہ شیئر جون کا ریلیز کیا گیا ہے۔محکمہ خزانہ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو 17 کروڑ 22 لاکھ 62 ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں۔پنجاب کی 35 ضلع کونسلوں کو مجموعی طور پر ایک ارب 23 لاکھ روپے کا کرنٹ پی ایف سی شیئر ٹرانسفر کیا گیا ہے جبکہ 182 میونسپل کمیٹیوں کے لئے ایک ارب 39 کروڑ 47 لاکھ روپے جاری ہوئے ہیں۔صوبائی مالیاتی کمیشن آیوارڈ کے تحت 11 میونسپل کارپوریشنز کو 37 کروڑ 94 لاکھ 41 ہزار روپے کا اجراء کیا گیا ہے ۔ان میں میونسپل کارپوریشن بہاولپور کو ایک کروڑ 41 لاکھ 64 ہزار روپے ڈی جی خان 2 کروڑ 82 لاکھ 66 ہزار روپے فیصل آباد 7 کروڑ 62 لاکھ 55 ہزار روپے گجرات 2 کروڑ 76 لاکھ 35 ہزار روپے گوجرانوالہ 2 کروڑ 59 لاکھ 53 ہزار روپے مری ایک کروڑ 32 لاکھ روپے ملتان 4 کروڑ 98 لاکھ 39 ہزار روپے راولپنڈی 2 کروڑ 68 لاکھ 73 ہزار روپے ساہیوال 3 کروڑ 46 لاکھ روپے سرگودھا 3 کروڑ 64 لاکھ روپے اور میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے لئے 4 کروڑ 61 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری ہوئی ہے۔صوبائی مالیاتی کمیشن آیوارڈ کے تحت جاری کردہ کرنٹ شیئر ڈویلپمنٹ کے لئے استعمال نہیں ہو سکے گا۔

جواب دیں

Back to top button