*وفاقی حکومت نے11ویں این ایف سی ایوارڈ کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا*

فنانس ڈویژن حکومت پاکستان کی طرف سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نیشنل فنانس کمیشن کے چیئرمین ہیں۔حکومت سندھ اور خیبرپختونخوا کی طرف سے وفاقی حکومت کو گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لئے رضامند کیا گیا۔کے پی کے حکومت کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی انتھک کوششوں سے 11ویں این ایف سی ایوارڈ کا نوٹیفکیشن باضابطہ جاری کردیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق سالوں سے خیبرپختونخوا اور ضم شدہ اضلاع اپنے جائز مالی حقوق سے محروم رہے، مگر وزیراعلیٰ نے منصب سنبھالتے ہی این ایف سی ایوارڈ کمیشن کی بحالی اور صوبے کے حق کے حصول کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔ خیبرپختونخوا اپنے جائز حقوق حاصل کرنے کیلئے وزیراعلی علی امین خان گنڈاپور کی قیادت میں یکسو ہے.

جواب دیں

Back to top button