ڈی آئی جی میرپور خاص جاوید جسکانی، ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن اسد چودھری سمیت بڑی تعداد میں پولیس افسران و اہلکار معطل

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈی آئی جی میرپور خاص جاوید جسکانی کو معطل کر دیا ہے۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن اسد چودھری کو بھی معطل کر دیا۔ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو معطل کرنے کا چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر میرپورخاص کے مزید کئی پولیس افسران اور اہلکاروں کومعطل کیاگیا ہے۔ ہ

پی ایس سندھڑی اور سی آئی اے کے معطل اہلکاروں کو پولیس لائن میرپورخاص میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر متعلقہ افسران اور اہلکار ہیڈ کوارٹر نہیں چھوڑسکتے۔معطل پولیس اہلکاروں میں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن سندھڑی انسپکٹر نیاز محمد کھوسو، سی آئی اے سینٹر میرپورخاص کا ایس آئی پی ہدایت اللہ شامل ہیں۔سندھڑی پولیس اسٹیشن کا ہیڈ کاسنٹیبل لکھمیر، کانسٹیبل الہ جڑیو، کانسٹیبل محمد صدیق بھی معطل ہوئے ہیں۔سی آئی اے سینٹر میرپورخاص کے کانسٹیبل نادر پرویز، کانسٹیبل غلام قادر اور فرمان علی کو بھی معطل کیا گیا ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس میرپورخاص شبیر احمد سیٹھار نے متعطلی کا حکم نامہ جاری کر دیا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

جواب دیں

Back to top button