ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کاہفتہ وار جائزہ اجلاس

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہر کی ترقی اور شہریوں کی فلاح کے لیے نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ ڈی سی لاہور نے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر حکام شریک تھے۔ ڈی سی نے واضح کیا کہ شہریوں کو جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، کیونکہ تعمیراتی منصوبوں کا معیار اور پائیداری ہی ان کی کامیابی کی اصل علامت ہے۔ ڈی سی نے بتایا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز خود کر رہے ہیں تاکہ کام کا معیار برقرار رہے۔ انہوں نے ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔ ڈی سی سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے انتظامیہ دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کو پائیدار ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور عزم ظاہر کیا کہ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔ ان اقدامات سے شہری طویل عرصے تک معیاری سہولیات سے مستفید ہوں گے۔ انتظامیہ کی ان کوششوں سے لاہور میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز اور شہریوں کے لیے بہتر ماحول کی فراہمی ممکن ہو رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button