*لاہور بارش۔سیکرٹری ہاوسنگ پنجاب نورالامین مینگل اور کمشنر لاہور زید بن مقصود کے فیلڈ وزٹس*

کمشنر لاہور زید بن مقصود اور سیکرٹری ہاوسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے لاہور شہر میں نکاسی آب جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے قرطبہ چوک، مال روڈ، ایوان اقبال روڈ، مزنگ، لکشمی چوک، مین بلیوارڈ، برکت مارکیٹ کیمپس ایریاز کا دورہ کیا اور نکاسی آب آپریشنز کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 4 پانڈنگ ایریاز کو کلیر کردیا گیا ہے باقی ایریاز میں نکاسی آب آپریشنز جاری ہیں۔کمشنر لاہور نے شہر کے نشیبی علاقوں سمیت تمام مرکزی شاہراہوں کو مکمل کلیئر کرنے کی ہدایت دی۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ لاہور میں زیادہ سے زیادہ ابھی تک 178ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ لاہور کے تمام علاقوں میں اوسطا 125 ملی میٹر سے زائد بارش ہوچکی ہے اور ابھی بارش کا سپیل جاری ہے، انہوں نے کہا کہ بعض ایریاز میں بارش رک گئی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، واسا اور دیگر ایجنسیز نکاسی آب آپریشنز کیلئے فیلڈ میں کام کررہی ہیں، پانڈنگ ایریاز کلیرنس کیلئے فیلڈ ٹیمیں پوری استعداد سے کام کررہی ہیں، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز مکمل استعداد سے فعال ہیں اور بیک اپ موجود ہے، کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹریفک پولیس ٹریفک روانی کا قائم رکھے، شہریوں کی سہولت حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ شہری غیر ضروری سفر سے احتراز کریں، والدین بچوں کو بجلی کھمبوں سے دور رکھیں اور خود بھی احتیاط کریں۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا ہے کہ آج لاہور کے تمام علاقوں میں موسلا دھار بارش کا دورانیہ تقریبا سات گھنٹے جاری رہا، انہوں نے کہا کہ صبح 5:20am پر شروع ہونے والی تیز بارش 11:50amپر رکی، کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر کے 20 پانڈنگ پوائنٹس میں سے 14 پاوئنٹس کو 11.55am اور 2.50pm کے درمیان مکمل کلیر کردیا گیا ہے جبکہ ریلوے اسٹیشن ایریا اور رسول پارک شمع روڈ ایریا میں موسلادھار بارش کے باوجود پانڈنگ نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ تمام پانڈنگ ایریاز اور منسلک ایریاز کی مکمل کلیرنس تک نکاسیئ آب آپریشن جاری رہے گا، ضلعی انتظامیہ، واسا اور دیگر ایجنسیز نکاسی آب آپریشنز کیلئے فیلڈ میں کام کررہی ہیں، کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات واضح ہیں نکاسی آب کو مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔لاہور شہر میں وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے نکاسی آب و صفائی کے حوالے سے واسا اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری۔

کمشنر لاہور نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام سورنگ مقامات پر ایمرجنسی کیمپس نکاسی آب کیلئے فعال رکھے جائیں، انہوں نے کہا کہ تمام تحصیلوں کے اے سی ز، واسا اور کارپوریشنز عملہ پانڈنگ ایریاز میں نکاسی آب کیلے ردعمل دیں، کمشنر لاہور نے کہا کہ واسا انتظامیہ نکاسیئ آب کیلئے تمام مشینری اور ڈسپوزل سٹیشنز پر بیک اپ کو فعال رکھے، تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو پوری گنجائش سے فعال رکھا جائے، واسا، ایل ڈی اے، ایم سی ایل، سی بی ڈی کی خصوصی ٹیمیں اپنے اپنے ایریاز میں متحرک رہیں، نشیبی علاقوں اور مین روڈز منسلک ایریا میں ایمرجنسی ٹیمیں نکاسی آب کو ممکن بنائیں، کمشنر لاہور نے کہا کہ انڈرپاسز میں نکاسیئ آب کیلئے مشینری فعال رکھی جائے اور زیادہ بارش کیصورت میں ایمرجنسی ٹیمیں فوری ردعمل دینے کیلئے تیار رہیں۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر کے تمام سورنگ پوائنٹس سے بارش ریکارڈ کی جارہی ہے، لاہور کے علاقے پانی والا تالاب میں 123ایم ایم بارش ریکارڈ ہوچکی ہے اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے۔کہا کہ ٹریفک پولیس سڑکوں پر ٹریفک رواں رکھے اور شہریوں کو ضرورت پر متبادل راستے دئے جائیں، انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کیمپس فعال ہیں شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں اور ایمرجنسی کیصورت میں اطلاع کریں، کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام تحصیلوں کے اے سیز اپنی تحصیلوں کو نکاسیئ آب کے لیے مانیٹر کریں اور ضروت پر ردعمل دیں۔

جواب دیں

Back to top button