پنجاب حکومت نے گریڈ ایک تا 22 کے ملازمین کے لئے 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پنجاب حکومت نے گریڈ ایک تا 22 کے ملازمین کے لئے 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔جس کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔

پنجاب کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں وفاقی طرز پر اضافہ کیا جائے۔ملازمین تنظیموں کے مطابق جس طرح وفاقی حکومت نے اپنے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس (DRA) دیا ہے، اُسی طرز پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کو بھی یہ ریلیف فی الفور فراہم کیا جائے! پنجاب حکومت کےاس اضافہ کو مسترد کرتے ہیں۔ نوٹیفکیشنز کے مکمل متن اور تفصیلات کے مطابق

حکومت پنجاب نے یکم جولائی 2025 سے "ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2025” کی منظوری دی ہے جو موجودہ بنیادی تنخواہ کا 10% ہوگا۔ یہ الاؤنس پنجاب حکومت کے تمام سول سرونٹس کو ملے گا جس کی شرائط و ضوابط کی تفصیلات درج ذیل ہیں:1۔ اس الاؤنس پر انکم ٹیکس لاگو ہوگا۔2۔ یہ چھٹی اور LPR پر جانے والے ملازمین کو بھی دیا جائے گا سوائے چھٹی (بغیر تنخواہ کے)۔3۔ اسے پنشن/گریجویٹی اور ہاؤس رینٹ کی وصولی کے مقصد کے لیے مراعات کا حصہ نہیں سمجھا جائے گا۔4۔ یہ الاؤنس بیرون ملک تعیناتی/ڈیپوٹیشن کے دوران سول سرونٹس کو نہیں دیا جائے گا۔5۔ یہ ان سول سرونٹس کو ملے گا جو بیرون ملک تعیناتی/ڈپوٹیشن سے پاکستان واپس آ چکے ہوں

"بنیادی تنخواہ” کی اصطلاح، ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2025 کے کے لیے، سالانہ انکریمنٹ کی وجہ سے دی گئی Peronal Pay کی رقم کو بھی شامل کیا جائے گا جو موجودہ پے اسکیلز کی زیادہ سے زیادہ حد سے اضافی ہوگی۔مذکورہ بالا ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2025 متعلقہ محکموں کی طرف سے مالی سال 2025-2026 کے لیے بجٹ کے مختص کردہ فنڈز میں سے پورا کیا جائے گا اور اس مد میں کوئی اضافی گرانٹ نہیں دی جائے گی۔پنجاب حکومت کے تمام ریٹائرڈ ملازمین کے لیے خوشخبری!

حکومتِ پنجاب نے پنشن میں 5٪ اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔1. یہ اضافہ اُن تمام موجودہ ریٹائرڈ ملازمین (پنشنرز) کو ملے گا جو 01 جولائی 2025 سے پہلے ریٹائر ہو چکے ہوں2. یہ اضافہ ان پنشنرز کو نہیں ملے گا جو 01 جولائی 2025 کے بعد ریٹائر ہوں گے۔3. "خالص پنشن” کا مطلب ہے: جو پنشن آپ کو مل رہی ہے، اُس میں سے میڈیکل الاؤنس نکال کر۔4. فیملی پنشن پر بھی یہ اضافہ لاگو ہوگا۔5. اگر آپ کی پنشن وفاق یا کسی اور حکومت کے ساتھ مشترک ہے، تو یہ اضافہ تناسب سے تقسیم ہوگا۔6. یہ اضافہ پری ریٹائرمنٹ آرڈرلی الاؤنس یا سپیشل پنشن پر لاگو نہیں ہوگا۔7. بیرون ملک مقیم پنشنرز (جو بھارت یا بنگلہ دیش میں نہیں) کو بھی یہ اضافہ ملے گا، بشرطیکہ وہ برطانوی دور کے پنشن اضافے کے حقدار نہ ہوں۔

جواب دیں

Back to top button