لاہور میں 7 گھنٹے موسلادھار بارش،دو گھنٹے نکاسی آب مکمل،13 بڑے شہروں میں واساز کو جدید مشینری سے لیس کر رہے ہیں،بلال یاسین کی پریس کانفرنس

شہر بھر جمعرات کے روز بارش کا 7 گھنٹے میرا تھن سیشن جاری رہا، متعدد علاقوں میں 200 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی،وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین ،واسا افسران اور ضلعی انتظامیہ فیلڈ آپریشن کی نگرانی کرتے رہے،صوبائی وزیر بلال یاسین نے واسا کنٹرول روم کا دورہ کیا اور بعد ازاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پوری مشینری فیلڈ میں متحرک ہے، 6 ہزار سے زائد واسا ملازمین فیلڈ میں متحرک ہیں،گزشتہ سالوں کی نسبت بارش اور بروقت نکاسی آب میں واضح فرق ہے، بارشی پانی میں ڈوبنے والے علاقوں کی پرانی اور تازہ تصاویر دیکھی جاسکتی ہیں، شہر کے نشیبی علاقوں میں 13 زیر زمین واٹر ٹینکس کو فعال کیا جاچکا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بارش کے دورانیے مزید بڑھ سکتے ہیں، وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بچوں کی وطن واپسی سوال کے جواب میں کہا کہ سلیمان اور قاسم اب اردو سیکھ رہے ہیں، اب انکے پاکستان آنے کی تیاریاں جاری ہیں، ہم عمران خان کے دونوں بچوں کے ساتھ بیٹی ٹیریاں کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں، قوم کو گمراہ کرنیوالے اب مزید نئی قسطیں لانچ کریں گے، عوام اب ان کے دھوکے اور گمراہ کن مہم سے واقف ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button