وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق "رمضان نگہبان پیکیج” کی عزت و احترام کے ساتھ مستحقین تک رسائی یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ لاہور پوری طرح متحرک ہے اور فیلڈ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ڈی سی لاہور کی زیر نگرانی اس اہم مشن کی تکمیل کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز، پی ایس ای آر، بینک آف پنجاب اور محکمہ ریونیو کا عملہ فیلڈ میں دن رات کوشاں ہے تاکہ ہر مستحق خاندان تک ان کا حق پہنچایا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی پالیسی کے تحت تحصیل سٹی میں فرائض میں غفلت برتنے والے 5 سرویئرز کو فوری طور پر برطرف کر دیا گیا ہے، جبکہ کام کی رفتار بڑھانے کے لیے واہگہ میں 50 اضافی اور کینٹ میں 167 سروے ٹیمیں فعال کر دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر تصدیق اور کارڈز کی ترسیل کا عمل مکمل کر رہی ہیں۔ لاہور کی تمام تحصیلوں میں ڈور ٹو ڈور مہم کے ساتھ ساتھ قائم شدہ کیمپوں میں بھی راشن کارڈز کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے، جہاں ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر بزرگ شہریوں اور خواتین کے لیے الگ کاؤنٹرز اور بیٹھنے کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی شہری کو لمبی قطاروں میں نہ لگنا پڑے۔ دور دراز کے دیہی علاقوں اور بارڈر ایریاز میں سگنلز کے مسائل کے باوجود ٹیمیں اپنا روزانہ کا ہدف پورا کرنے کے لیے کوشاں ہیں، جس کی نگرانی خود اسسٹنٹ کمشنرز کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رمضان نگہبان پیکیج کی شفاف اور میرٹ پر مبنی تقسیم وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاح کے مشن کا حصہ ہے، جس میں کسی بھی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جہاں سروے ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے وہیں ان کی کڑی نگرانی بھی جاری ہے تاکہ ہر حقدار کو اس کی دہلیز پر پیکیج کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
Read Next
20 گھنٹے ago
ایل ڈبلیو ایم سی کا عید الفطر پر بہترین صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے عید صفائی پلان جاری
3 دن ago
ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا خصوصی صفائی آپریشن،ختم القرآن اور شبینہ محافل کے مدنظر شہر بھر کی مساجد کی واشنگ مکمل
5 دن ago
DG WCLA Visit to Shalimar Gardens, Lahore to Review Progress
5 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور نے تمام زونز میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیلئے مسماری اسکواڈ تشکیل دے دیا*
6 دن ago
آخری عشرے کی مناسبت سے لاہور کے 9زونزمیں1500 مساجد کی دھلائی کا ہدف مکمل
Related Articles
روڈا آپریشن، موہلنوال، متین گارڈن، رئیل اسٹیٹ کوٹ مول چند،بسم اللہ ہاؤسنگ سو سائٹی، طارق کالونی،الشمس بلاک بھلہ ڈسوال،عبد اللہ پارک رنگیاں جھنگیاں اور لاہور موٹروے سٹی سربمہر
7 دن ago
ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات
1 ہفتہ ago
*ایس پی اے ایل کا شہر بھر میں صفائی آپریشن،نماز جمعہ سے قبل صفائی آگاہی کے اعلانات کروائے گئے*
2 ہفتے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں گرینڈ آپریشن،درجنوں غیر قانونی کمرشل تعمیرات مسمار
2 ہفتے ago


