وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور اور ملتان ڈویژن کے سوا تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ سکول پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھیلیں گے۔ تمام طالب علم، اساتذہ اور عملہ لازمی ماسک پہنیں گے۔ آؤٹ ڈور سپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی۔ جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ ٹریفک کا اژدہام نہ ہو۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق
بالائی علاقوں میں بارش برسنے سے پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں فضا کا معیار بہتر ہوا ہے۔
ڈی جی ادارہ تحفظ ماحول پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہو گی۔