پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو بہتر اور شفاف بنانے کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم اور قیمتوں کے تعین بارے خصوصی کمیٹی تشکیل

معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول پنجاب سلمیٰ بٹ کی زیر صدارت گراں فروشی و ناجائز ذخیرہ اندوزی کی کڑی نگرانی بارے اہم اجلاس ہوا،ڈی جی پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی فرخ عتیق ، ڈی جی کماڈیٹیز عمران قریشی،ڈی جی پامرا طارق بسرا اور ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے شرکت کی، اجلاس میں اشیاء کی قیمتوں کے تعین ،عملداری اور طلب و رسد کے مطابق سٹاک کی فراہمی بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی،معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول نے قیمت ایپ کو مزید بہتر بنانے کا ٹاسک ڈی جی پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو سونپ دیا،اسی طرح سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں، منڈیوں کے انتظامات مزید بہتر بنانے اور نگرانی بارے ڈی جی پامرا سے آئندہ اجلاس میں سفارشات طلب کرلیں،ڈی جی کماڈیٹیز کو بھی آئندہ اجلاس میں امپورٹ ہونیوالی اجناس اور آئل قیمتوں بارے رپورٹ مرتب کریں ، معاون خصوصی سلمیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو بہتر اور شفاف بنانے کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ ازحد ضروری ہے، ڈیجیٹل سسٹم اور قیمتوں کے تعین بارے خصوصی کمیٹی تشکیل، ضلعی انتظامیہ ،لائیو سٹاک، انڈسٹری اور دیگر محکموں کے افسران شامل ہوں گے, انہوں نے واضح کیا کہ کسی دوکاندار کا جائز منافع اور کاروبار خراب کرنے کی قطعی کوشش نہ کی جائے، ڈی سی لاہور کو آپریشنل امور میں پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کی معاونت حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

جواب دیں

Back to top button