کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ٹینریز (چمڑہ کارخانوں) کروم فلٹریشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ ڈی سی قصور کیپٹن ر محمد اورنگزیب نے ٹینریز کے کروم پلانٹ لگانے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام 341 ٹینریز فیکٹریز کو نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں، ٹینریز کو وارننگ دی گئی ہے کہ انفرادی کروم پلانٹ لگائیں یا سرکاری پلانٹ تک پہنچائیں۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ ٹینریز کیلئے ٹائم لائنز اور ڈیڈ لائنز کے مطابق کروم فلٹریشن پلانٹس لگانا لازمی ہیں، ٹینریز انفرادی اور کلسٹر سطح پر کروم ڈسچارج واٹر ٹریٹمنٹ لگا سکتے ہیں، ٹینریز مینیجمنٹ کروم ڈسچارج ٹریٹمنٹ کیلئے ورکنگ پلان کو عملی جامہ پہنائے، ٹینریز سے وسیع روزگار مل رہا ہے ڈسچارج واٹر کا ٹریٹمنٹ ناگزیر ہے، انہوں نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات و ہدایات واضح ہیں کہ ٹریٹمنٹ پلانٹ ماحول و علاقہ مکینوں کا تحفظ ہے، کروم ڈسچارج واٹر انسانی صحت کیلئے نہایت مضر ہے، صرف کروم فری پانی ہی جنرل چینل میں ڈالا جاسکتا ہے، ٹینریز مالکان یقینی بنائیں کہ زیریلا پانی کسی ٹینری سے باہر نہ آئے، ضلعی انتظامیہ ٹینریز مینیجمنٹ کی مکمل معاونت کررہی ہے، کروم فلٹریشن پلانٹس ناگزیر ہیں، انتظامیہ کا مقصد ایک ہے کہ ڈسچارج ویسٹ واٹر کی کروم فلٹریشن یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ایڈیشنل کمشنر حامد محمود ملہی، ڈی سی قصور کیپٹن ر محمد اورنگزیب سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
Read Next
23 گھنٹے ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
3 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
5 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
1 ہفتہ ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
Related Articles
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
1 ہفتہ ago



