لاہور یوتھ فیسٹیول 2024 کا انعقاد 8تا 10نومبر ہوگا،کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت اجلاس ،انتظامات کو ختمی شکل دے دی گئی۔

کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور یوتھ فیسٹیول 2024 کے میگا ایونٹس کے انعقاد و انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ سیکرٹری سپورٹس و یوتھ افیئرز پنجاب مظفر خان نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں کمشنر لاہور کی جانب سے ضلعی و کینٹ انتظامیہ لاہور، محکمہ سپورٹس، ایم سی ایل، ٹریفک پولیس، ضلعی پولیس کو انتظامی فرائض تفویض کر دئے گئے۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ لاہور یوتھ فیسٹیول 2024 کا انعقاد 8 تا 10 نومبر ہوگا، یوتھ فیسٹیول کے تحت 30 کلومیٹر کی سائیکلنگ ریس 9 نومبر کو ہوگی، یوتھ فیسٹیول کے تحت 12.4 کلومیٹر میرا تھون ارفع کریم ٹاور تا فورٹریس 10 نومبرکو ہوگی، 10 نومبر کو 3.9 کلو میٹرفن ریس فورٹریس سے شروع ہوگی اور سرور روڈ، عزیز بھٹی روڈ شامی روڈ سے گزرتے ہوئے فوڑٹریس پر اختتام پزیر ہوگی۔ ریسکیو انتظامات کے حوالے سے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی گئی ہے کہ ریسکیو 1122 کی ریسکیو و ایمبولینس گاڑیاں ٹریک پر ساتھ ہونگی، ایونٹس کے آغاز و اختتام پوائنٹس پر کیمپس قائم ہونگے اور لوپس پر برینڈنگ ہوگی۔ کمشنر لاہور کی ہدایت پر سائکلنگ روٹ وزٹ معائنہ کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو آج حتمی معائنہ کرے گی۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ تمام محکمے ایونٹس کے ایریاز میں سکیورٹی، ٹریفک و میونسپل انتظامات کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو، لیفٹینیٹ کرنل فہد، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، ایس ایس پی سکیورٹی محمد عبدالوہاب، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین، لاہور کینٹ بورڈ افسران، پی ایف اے افسران، سی او ایم سی ایل شاہد کاٹھیا، اے ڈی سی ہیڈکوارٹر محمد جعفر، سمیت پی ایچ اے افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button