ایل ڈبلیو ایم سی،صفائی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ذریعے اعلانات

شہر میں ہونے والی بارش کے دوران ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے لاہور کے تمام 9ٹاؤنز میں ڈورٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا عمل یقینی بنایا گیاجبکہ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین ویسٹ کلیئرنس آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے خود بھی فیلڈ میں متحرک رہے۔سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پر نکاسی آب کویقینی بنانے کیلئے ورکرز کو چوکنگ پوائنٹس پر الرٹ کیا گیا۔ شاہراؤں سے شاپنگ بیگزاور ریپرز ہٹانے کے لیے بھی صفائی عملہ تعینات رہا اورشہر میں نصب6000 سے زائد ویسٹ کنٹینرز معمول کے مطابق کلیئر کیے گئے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے جیل روڈ، مال روڈ، داتا دربار، سرکلر روڈ، ایک موریہ پل، دو موریہ پل، میکلوڈ روڈ پر صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔لکشمی چوک، شادمان مارکیٹ، گلبرگ، برکت مارکیٹ،ایوان تجارت، بیڈن روڈ بازار، ٹیمپل روڈ پر کلیئرنس کے عمل کا جائزہ لیا اورتمام ٹاؤن مینجرز کو فیلڈ میں ورکرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنانے کے احکامات صادر کیے۔مزید برآں صفائی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ذریعے اعلانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی ہیلپ لائن 1139 چوبیس گھنٹے عوامی خدمت کیلئے فعال ہیں۔

جواب دیں

Back to top button