وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، صوبائی وزیر نے مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز پر موجود واسا عملے کی حاضری اور بارش بارے استفسار کیا،بجلی کی غیر موجودگی میں جنریٹرز کی مدد سے واٹر ڈسپوزل اسٹیشنز کو فعال رکھا جارہا ہے،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے مین شاہراہوں میں پانی کی نکاسی کرنیوالے عملے کو شاباش دی،بعد ازاں صوبائی وزیر بلال یاسین نے واسا ہیڈکوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی،نکاسی آب اور واسا سے متعلق شکایات بارے1334 ہیلپ لائن کو مزید موثر بنانے بارے سفارشات طلب کرلیں، وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ شکایات کا بروقت تدارک نہ کرنیوالے افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی کا نظام تشکیل دیا جائے، فوری تدارک نہ ہونیوالی شکایات کا ریکارڈ اور حل بارے مکمل ڈیٹا سرکولیشن یقینی بنائی جائے، وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز ،ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید، ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد اور دیگر افسران بھی شریک تھے، علاؤہ ازیں صوبائی وزیر نے تمام واساز کے نشیبی علاقوں کی مانیٹرنگ کیلئے نیٹ ورک ہیڈکوارٹر سے منسلک کی بھی ہدایات دیں تاکہ مانیٹرنگ کے نظام کو مزید بہتر کیا جاسکے۔
Read Next
3 دن ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
4 دن ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
4 دن ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
5 دن ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
5 دن ago





