کمشنر لاہور زید بن مقصود کا مویشی منڈی رکھ چھبیل مناواں کا اچانک دورہ کیا.کمشنر لاہور نے منڈی میں تعینات مختلف محکموں کے ڈیوٹی سے غیر حاضر سٹاف کا سخت نوٹس لیا،سرزنش کی ،منڈی سے باہر جانوروں کی سیل پر بھی اظہار برہمی کیا۔کمشنر لاہور کی انتظامیہ کو منڈی کے بیوپاریوں کیلیے پینے کے پانی کامناسب انتظام اور روشنی کیلئے مزید بہتر انتظام کرنے کی ہدایات جاری کیں

کہ ”لائیوسٹاک کیمپ منڈی کے داخلی راستے پر قائم ہو۔کوئی جانور بغیر سپرے اندر نہ جائےتمام محکمے اپنی ذمہ داریاں ایس اوپی ز کیمطابق ادا کریں۔غفلت پر زیرو ٹالرنس ہوگی“کمشنر لاہور نے اچانک دورے کے دوران منڈی میں تعینات تمام محکموں کے کیمپس میں جاکر سٹاف کو چیک کیا۔






