ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ریلوے اسٹیشن، مصری شاہ، بھاٹی گیٹ اور سرکلر روڈ کے اطراف کا دورہ کیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین بھی ہمراہ تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے شہر کے مصروف ترین مقامات کے اطراف سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے مجوزہ ڈیزائن کا جائزہ لیا۔ایل ڈی اے اور ٹیپا ٹیموں نے منصوبوں کے مجوزہ ڈیزائن بارے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے اسٹیشن، مصری شاہ اور سرکلر روڈ کے اطراف سے تجاوزات کا خاتمہ ہو گا۔ گرین ایریاز، واک ویز اور پارکنگ ایریاز ڈویلپ کیے جائیں گے۔ ریلوے اسٹیشن اور لاری اڈا کے اطراف گندگی ختم کرکے بیوٹیفکیشن کی جائے گی۔ ریلوے اسٹیشن کے سامنے گرین ایریا ڈویلپ ہو گا، گینٹریز بھی لگائی جائیں گی۔شہر کے اہم ترین اور مصروف ترین مقامات پر ٹریفک روانی میں بہتری کے لیے سڑکوں کی ری ماڈلنگ بھی کی جائے گی۔ ایک موریہ، دو موریہ پل اور مصری شاہ کے اطراف مکس یوز ٹریفک کے مطابق ڈیزائن اپنایا جائے گا۔ سرکلر روڈ اور بھاٹی چوک کے اطراف پارکنگ ایریا اور فٹ پاتھ بھی بنائے جائیں گے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹیپا اور ایل ڈی اے ٹیموں کو تمام زونز میں ترقیاتی کاموں کے لیے ٹھوس پلاننگ و بہترین ڈیزائن اپنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایل ڈی اے، ٹیپا اور نیسپاک کے افسران موجود تھے۔
Read Next
2 دن ago
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاداتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ
2 دن ago
پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ سلطان باجوہ کا ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کادورہ،طاہر فاروق کی بریفنگ
5 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے کی بھاٹی چوک اور سرکلر روڈ پر واسا کی ٹیموں کو بروقت نکاسی یقینی بنانے کے لیے دو شفٹوں میں ٹیمیں تعینات کرنے کی ہدایت*
5 دن ago
ڈی جی طاہر فاروق کا ایل ڈی اے سٹی کا دورہ،لینڈ ایکوزیشن کے لیے قائم ون ونڈو سیل کا جائزہ
1 ہفتہ ago
وائس چیئرمین میاں مرغوب احمد کاڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ داتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ،اقرار حسین کی بریفنگ
Related Articles
*ڈی جی ایل ڈی اے کاجاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، بارشوں کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایت*
1 ہفتہ ago
*بھاٹی چوک انڈر پاس کی فنشنگ آخری مراحل میں ہے، انڈر پاس جلد کھولا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق*
1 ہفتہ ago



