*لاہور تیز بارش/ کمشنر لاہور زید بن مقصود کی واسا اور ضلعی انتظامیہ کو نکاسی آب آپریشنز بارے ہدایات جاری*

لاہور شہر آج دن بھر وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے واسا و ضلعی انتظامیہ کو نکاسی آب اور صفائی آپریشن کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ کئی علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ شالامار سمیت کچھ ایریاز میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔ کمشنر لاہور نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ واسا اور ضلعی انتظامیہ کی نکاسیئ آب پر مامور ٹیمیں سورنگ پوائنٹس پر ردعمل دینے کیلئے فعال رہیں، انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں نکاسیئ آب آپریشن کو مانیٹر کریں، پانڈنگ کو فوری کلیر کرایا جائے اور شکایات پر فوری ردعمل دیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر کے تمام سورنگ مقامات پر ایمرجنسی کیمپس نکاسی آب کیلئے فعال رکھے جائیں، واسا انتظامیہ نکاسیئ آب کیلئے تمام مشینری فعال اور ڈسپوزل سٹیشنز پر بیک اپ کو فعال رکھے، انہوں نے کہا کہ تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو پوری گنجائش سے فعال رکھا جائے، واسا، ایل ڈی اے، ایم سی ایل، سی بی ڈی کی خصوصی ٹیمیں اپنے اپنے ایریاز میں متحرک رہیں، انڈرپاسز میں نکاسیئ آب کیلئے مشینری فعال رکھی جائے، پانی جمع ہونے کیصورت میں نشیبی علاقوں اور مین روڈز منسلک ایریا میں ایمرجنسی ٹیمیں نکاسی آب کو ممکن بنائیں اور مزید زیادہ بارش کیصورت میں ایمرجنسی ٹیمیں فوری ردعمل دینے کیلئے تیار رہیں۔کمشنر لاہور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں، احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ایمرجنسی کی صورت میں فوری اطلاع دیں۔

جواب دیں

Back to top button