*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت اجلاس،سٹرکچر پلان روڈزاورلینڈ ایکوزیشن پراسس ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت سٹرکچر پلان روڈز بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سٹرکچر پلان روڈزاورلینڈ ایکوزیشن پراسس ڈیجیٹل بارے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ایل ڈی اے اور پیلرا کا لینڈ ایکوزیشن پراسس کی بہتری اور ڈیجیٹل ریفارمز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ایل ڈی اے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر پیلرا کے ساتھ سٹرکچر پلان کے روٹ پر آنے والی املاک کا ڈیٹا آن لائن کرے گا،اجلاس میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر سٹرکچر پلان روڈز کی لینڈ ایکوزیشن کا پراسس ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے، ایڈیشنل ڈی جی پیلرا نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹرکچر پلان روڈز کا پہلی دفعہ ریکارڈ آغاز سے ہی آن لائن کرے گا۔ پیلرا، ایل ڈی اے اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر 6 سٹرکچر پلان روڈز کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹل کرے گا۔ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے سے لینڈ ایکوزیشن اور شہریوں کو ادائیگی کا پراسس آسان اور ڈیجیٹل ہو گا۔سٹرکچر پلان روڈز کا پہلے دن سے ہی ریکارڈ آن لائن کرنے سے شہریوں کو سہولت ہو گی۔ سٹرکچر پلان روڈ پر کمرشل رائٹس سے متعلقہ ریکارڈ بھی آن لائن کیا جائے گا۔ڈیجیٹل ریفارمز کا مقصد لینڈ ایکوزیشن کے پراسس کو مزید ٹرانسپیرنٹ اور موثر بنانا ہے۔ اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف ٹاؤن پلانر، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر، ڈائریکٹر ایل اے سی، پیلرا اور ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ کے افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button