وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہم مہارتوں کے فروغ کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے پُرعزم ہیں،میاں شاہد محمود

دنیا بھر میں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے عالمی دن کے موقع پر کالج آف ٹورزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (COTHM) جوہر ٹاؤن لاہور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میاں شاہد محمود نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی قوم کا سب سے بڑا سرمایہ ہوتے ہیں، اور اگر انہیں بروقت ہنر فراہم کر دیا جائے تو وہ معاشی ترقی، خود کفالت اور سماجی بہتری میں بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ COTHM پاکستان میں ہوٹل مینجمنٹ، کلینری آرٹس، ایوی ایشن، بیکنگ، ٹورازم اور ایونٹ مینجمنٹ جیسے شعبوں میں نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی عملی تربیت فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ مقامی و عالمی سطح پر بہترین کیریئر بنا سکیں۔میاں شاہد محمود نے مزید کہا کہ ہم نوجوانوں کو صرف روزگار کے لیے تیار نہیں کرتے، بلکہ انہیں ایک باوقار، باصلاحیت اور بااعتماد شہری بناتے ہیں۔ تعلیم کے ساتھ مہارت کا امتزاج ہی وہ طاقت ہے جو نوجوانوں کو بے روزگاری اور منفی سرگرمیوں سے بچا سکتا ہے۔ ہم ابتک ہزاروں نوجوانوں کو عملی ہنر سکھا چکے ہیں، جو آج دنیا کے مختلف ممالک میں کام کر رہے ہیں اور پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہم مہارتوں کے فروغ کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جواب دیں

Back to top button