رسول پارک شاہدرہ میں شہری کا کھلے مین ہول میں گرنے کا واقعہ،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نےتعمیراتی سائٹ پر حادثے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ متعلقہ ایکسئین واسا کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔تعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ کا تمام مقامات پر حفاظتی پروٹوکولز پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔حادثہ تعمیراتی مقام پر بارشی پانی نکاسی کے لیے گٹر کھولنے کے باعث پیش آیا، ترجمان محکمہ ہاوسنگ کے مطابق گٹر کھولنے کے بعد وارننگ بورڈ نصب نہیں کیا گیا تھا۔تعمیراتی سائٹس کے لیے جامع حفاظتی اقدامات کا نوٹیفکیشن 23 جون کو جاری کیا گیا۔ تمام واسا زونز اور کنٹریکٹرز کو حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔حفاظتی احکامات میں بیریئرز، وارننگ بورڈز، اور سائٹ لائٹنگ شامل ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل نے کہا ہے کہ شہریوں، راہ گیروں، مزدورں کی حفاظت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔غفلت اور لاپروائی پر زیرو ٹالرنس، سخت کارروائی ہو گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن شہری فلاح و تحفظ پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
علاوہ ازیں شاہدر ہ ٹاؤن رسول پارک میں بارش کے دوران شہری کا گڑھے میں گرنے کا واقعہ،پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیئرمین سی ایم کمپلین سیل نے نوٹس لے لیا۔چیئرمین کمپلین سیل کی ہدایت پر سڑک پر سیور لائن بچھانے والے کنٹریکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔متعلقہ ایکسین اور ایس ڈی او کے خلاف فرائض سے غفلت پر انکوائری کی ہدایت کی۔ایکسین اورایس ڈی او انکوائری مکمل ہونے تک اپنے عہدے سے معطل رہیں گے۔شاہدرہ ٹاؤن رسول پارک میں موٹر سائیکل سوار بارش سے بھرے گڑھے میں جاگراتھا۔سڑک پر نئی سیور لائن بچھانے کیلئے تعمیر ومرمت اورکھدائی کا کام جاری تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر چیئرمین کمپلین سیل شعیب مرزا نے نوٹس لے کررپورٹ طلب کرلی ہے۔
واسا لاہور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عمیر مسعود اسسٹنٹ ڈائریکٹر (Engg) / XEN BS-17 اس وقت XEN (O&M-I) راوی ٹاؤن (OPS) کے طور پر تعینات ہیں اور محمد عدنان اسسٹنٹ ڈائریکٹر (Engg) / SDO BS-17 جو اس وقت SDO شاہدرہ کے طور پر تعینات ہیں، ان کی نااہلی / غفلت کی وجہ سے میڈیا کے اثر سے معطل کر دیا گیا ہے۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگلے احکامات تک ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے دفتر میں رپورٹ کریں۔






