ڈی جی آر ڈی کنزہ مرتضٰی کی ہدایت پر گلریز ہاؤسنگ سکیم کے مسائل کے حوالے سے اجلاس

ڈی جی آر ڈی کنزہ مرتضی کی ہدایت پر گلریز ہاؤسنگ سکیم کے مسائل، خصوصاً پانی کی فراہمی کے حل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے منصور احمد خان نے کی۔اجلاس کے دوران ایڈیشنل ڈی جی آرڈی اے نے گلریز ہاؤسنگ سکیم میں پانی کی کمی کو فوری حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی واضح ہدایات ہیں کہ شہری علاقوں میں پانی سے متعلقہ مسائل میں تاخیر برداشت نہیں ، منصور احمد خان نے مزید کہا کہ ایم ڈی واسا کو علاقے میں ٹیوب ویل کی تنصیب کی ہدایت، پانی کی قلت کا دیرپا حل یقینی بنایا جاسکے۔اجلاس میں بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی کرانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔قانونی جائیداد کے حقوق کے تحفظ اور مناسب زمین کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔اجلاس میں ہاؤسنگ سکیم کے نمائندوں پر زور دیا گیا کہ وہ باہمی تعاون کو فروغ دیں

جواب دیں

Back to top button