*ایل ڈی اے نے فیصل ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن ،جوہر ٹاؤن میں کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف کارروائی کر کے 40سے زائد املاک کو سربمہر کر دیا۔*

لاہور::ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف خصوصی آپریشن تیز کر دیا ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز کمرشل فیس ادا نہ کرنے پر 40 سے زائد املاک کو سربمہر کر دیا۔آپریشن چیف ٹاؤن پلاننگ ون اسدلزمان اور چیف ٹاؤن پلانر اظہر علی نے اپنے اپنے ایریاز میں کیا۔ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سدرہ تبسم نے فیصل ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن میں کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف کارروائی کی۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے فیصل ٹاؤن میں 15اور ماڈل ٹاؤن ایکسٹیشن میں 14املاک کو سربمہر کردیا۔ سیل کی گئی املاک میں گراسری شاپس،ٹائر شاپس، شوروم، نجی سکول، پرائیویٹ دفاتر و دیگر املاک شامل ہیں۔ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ فور علی نصرت نے جوہر ٹاؤن کے اطراف میں آپریشن کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹاؤن کے اطراف کارروائی کرکے 13 املاک کو سربمہر کردیا۔ سیل کی گئی املاک کے ذمے کمرشلائزیشن فیس کی مد میں کروڑوں روپے کے واجبا ت تھے۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر میں غیر قانونی تعمیرات /کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

Back to top button